24 گھنٹوں میں 16 صوبے، 33 حملے، طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کو ہلا کر رکھ دیا

24 گھنٹوں میں 16 صوبے، 33 حملے، طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کو ہلا کر رکھ دیاامارت اسلامی افغانستان (طالبان) کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز ایک حملے میں افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے -                                                                ۔رطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کے روز صوبہ لوگر میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں کاپر کی کان کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی۔ لوگر کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ا ن جھڑپوں میں افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔ افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے نہ تو حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان دیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کی جانب سے 16 صوبوں میں 33 حملے کیے گئے ہیں جن میں 6 عام شہری مارے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کا کتنا نقصان ہوا ہے ۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

PSL 2020 final postponed for indefinite period

Daniel Radcliffe turned into an alcoholic because of Harry Potter

Afghan President Ashraf Ghani issues decree to release 5,000 Taliban prisoners